• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن نے ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ لیا‘ عرفان احمد

سرگودھا( نمائندہ جنگ) قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی پروفیسر عرفان احمد‘نائب امراء ملک محمود حسین‘ ڈاکٹر طاہر فاروق‘جنرل سیکرٹر ی ڈاکٹر محمد فاروق و دیگر نے دفتر جماعت اسلامی 47پل پر شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اجتماع ارکان 28تا30اکتوبر 2016ء لاہور میں سرگودھا سے تمام ارکان و کارکنان شریک ہوں گے۔ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس نے ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔ جب تک ظلم و جبر کا یہ نظام ختم نہیں ہوتا ملک میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی۔جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ظلم وجبر اور کرپشن کے سارے دروازے بند کردے گی۔
تازہ ترین