• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیرہے، غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،میاں نواز شریف کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا ، یوتھ ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ عوام پر مشتمل ایٹمی قوت ہے جس کی دفاعی صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے ،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں ،بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے ناکوں چنے چبوا دیں گے،عمران خان کا رائے ونڈ شوسستی شہرت حاصل کرنے کی بھونڈی کوشش ہے جو بری طرح ناکام ہوگی ۔
تازہ ترین