• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظات دورنہ ہوئے تو کاروبار بیرون ممالک منتقل کردینگے،عارف جیوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر  )تحفظات دور نہ ہونے پر پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز نے اپنا کاروبار بیرون ممالک منتقل کرنے کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے سینئر نائب  چیئرمین عارف یوسف جیوا نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تعمیراتی صنعت سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس یکطرفہ فیصلے سے پاکستان کی معیشت تباہ ہوجائے گی ۔ انھوں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر تعمیراتی صنعت کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز اپنا سرمایہ بیرون ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔عارف جیوا نے مزید کہا کہ آباد نے کبھی بھی تعمیراتی شعبے پر ٹیکس کی مخالفت نہیں کہ بلکہ  ہم  تعمیراتی صنعت پر فکس ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دے چکے ہیں جسے وفاقی وزیر خزانہ نے بھی سراہا ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ فکس ٹیکس بلڈرز اور ڈیولپرز کےدیگر ٹیکسوں کے علاوہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ حل نہ کیا گیا توتعمیراتی صنعت کی تباہی اور سرمایے کی منتقلی کی ذمے دار حکومت ہوگی۔ 
تازہ ترین