• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں پیر کو 5.12 بلین روپے کے سودے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج  میں پیر کو 5.12 بلین روپے کے سودے ہوئے۔  پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ایکس میں ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 15268 رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2918 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 1.97 بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.47بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.46 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 195.65 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 22.49 ملین روپے رہی۔
تازہ ترین