• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( آن لائن ) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان دیکھاگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 4 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.87روپے سے کم ہوکر 104.83 روپے اورقیمت فروخت  104.92روپے سے کم ہوکر 104.88روپے پرآگئی اسی طرح 10 پیسے کی نمایاں کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 105.20روپے سے گھٹ کر 105.10روپے اورقیمت فروخت 105.40روپے سے گھٹ کر 105.30روپے ہوگئی۔
تازہ ترین