• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا ریتیک تنازع،سچ سامنے آیا تو سب حیران رہ جائینگے،راکیش روشن

ممبئی (جنگ ڈیسک) ریتیک روشن اورکنگنا رناوت کے مابین تنازع کی شدت ان دنوں کم  ہے،ہمیں یاد ہے کنگنا رناوت کی جانب سے ریتیک روشن کو ’ سلی ایکس‘ کہنے پر دونوں اداکاروں کی جانب سےایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑکردی گئی تھی۔ ریتیک روشن کے والد اداکار پروڈیوسر راکیش روشن نے اس حوالے سے اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا ہے کہ  جب سچ سامنے آگئے تو سب حیرت زدہ رہ جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں راکیش روشن نے کہا کہ ریتیک سب سے مختلف ہیں، حتیٰ کہ جب کسی نے ان کے خلاف جھوٹ پھیلایا تو انہوں نے  پرسکون اور باوقار رہنے کو ترجیح دی،اگر وہ سچ بول دیتے تو ہر ایک حیرت زدہ رہ جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم میں ابھی مصروف ہیں، جب وہ فارغ ہوں گے تو شاید اس بارے میں بات کریں۔ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا تھا کہ فلم کرش3 کی تیاری کے دوران کیوپڈ نے ان دونوں کو اپنا نشانہ بنایا تھااداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ریتیک روشن نے پیرس میں انہیں شادی کی پیشکش بھی کی  تھی،جبکہ ریتیک روشن نے اس کی تردید کی تھی کہ ان کے درمیان کبھی کوئی تعلق رہا  ہےاور اس کے ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنا پاسپورٹ بھی پیش کیا کہ اس عرصہ میں وہ پیرس نہیں گئے تھے۔دونوں فریقین نے اس حوالے سے عدالت سے رجوع کیا اور اور ان دنوں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ 
تازہ ترین