• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جے براوو شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور گلوکار ڈی جے براوو، بہت جلد بولی وڈ کا حصہ بننے جارہے ہیں تاہم وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پُر امید بھی ہیں۔فلم فیئر کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جے براوو کا کہنا تھا  کہ شاہ رخ خان میرے باس ہیں، میں ان کی ٹیم کے لیے کھیلتا ہوں، مجھے امید ہے ایک دن میں شاہ رخ خان کے ساتھ کسی فلم میں کام کروں گا۔رپورٹس کے مطابق دونوں کو ایک ساتھ فلم بھی پیشکش بھی کی گئی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ڈی جے براوو کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم دونوں نے ایک فلم کے حوالے سے بات تو کی ہے تاہم شاہ رخ خان کافی مصروف رہتے ہیں، لیکن جب بھی موقع ملے گا ہم ایک ساتھ کام ضرور کریں گے‘۔واضح رہے کہ ڈی جے براوو بولی وڈ میں فلم ’تم بن 2‘ کے ساتھ قدم رکھنے جارہے ہیں، فلم سے متعلق اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’میرے لیے بولی وڈ میں داخل ہونے کا یہ اچھا موقع ہے، میں اس فلم کے لیے بہت پرجوش ہوں‘۔ڈی جے براوو نے بتایا کہ انہوں نے ہندی زبان سیکھنے کی بھی کوشش شروع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ’میں نے ہندی میں کچھ الفاظ سیکھے ہیں، جیسے ’کھلاڑی‘ اور ’جو کرتے ہیں‘ میرے لیے یہ تجربہ کافی اچھا رہا ہے‘۔واضح رہے کہ فلم ’تم بن 2‘ 2001 کی کامیاب فلم ’تم بن‘ کا سیکوئل ہے جس میں نیہا شرما اور ادیتیہ سیال مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’تم بن 2‘ رواں سال 18 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین