• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن وار ڈرامہ فلم ’ہیکسو رِج‘کی نئی جھلکیاں جاری

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ امریکن وار ڈرامہ فلم ہیکسو رج کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔میل گبسن  کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے ایک ایسے امریکی سپاہی کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگ کے دوران گولی چلانے سے انکار کردیتا ہے اور اپنے 75ساتھیوں کی جان بچا لیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں اینڈریو گارفیلڈ،ونس وان،سیم وارتھنگٹن،لیوک بریسے،ریان کور اور ٹیریسا پالمر کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔پال کورے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 4نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین