• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان،ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنیوالوں کو مفت کافی کی آفر

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)کافی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری۔موبائل چھوڑیں کافی کے مزے لیں۔ جی ہاں، جاپان میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے والوں کو مفت کافی کی آفرکی گئی ہے۔جاپان میں ٹریفک حادثات کو کم کرنے کیلئے ایک کاربنانے والی کمپنی ، کافی کمپنی اورکمیونیکشین کمپنی کے باہمی اشتراک سےڈارئیونگ بارستانامی ایپ بنائی گئی ہے جس کے تحت سو کلو میٹر تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال نہ کرنے پر ڈرائیور کو کوپن دیاجائیگا اور یوں وہ مفت کافی کے مزے لے سکیں گے۔ڈرائیونگ شروع کرنے سے پہلے جیسے ہی آپ ایپ استعمال کریں گے آپ کاکاؤنٹ ڈاؤن ٹائم شروع ہوجائیگااور سو کلو میٹر ختم ہوتے ہی ایپ کی جانب سے آپکو کوپن موصول ہوگا لیکن یاد رہے اس دوران اگر آپ نے ایک لمحے کیلئے بھی اپنا فون اُٹھا لیا تو آپکو زیر وسے اپنا سفردوبارہ شروع کرنا ہوگا۔ واضح رہے جاپان کے علاقے آئی چی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب حادثات کی شرح بہت زیادہ ہے جہاں گزشتہ سال 44,3691ٹریفک حادثات ہوئے۔
تازہ ترین