• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں ماؤنٹین فری اسٹائل ورلڈ کپ کا انعقاد

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے جنوب مغربی علاقے میں واقع پہاڑی سلسلے میں ماؤنٹین فری اسٹائل ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس چیمپئن شپ میں دنیا کے2 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 50خطروں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس چیمپئن شپ کے دوران خطروں کے کھلاڑیوں نے پہاڑوں کی کئی ہزار فٹ کی بلندی پر بنے پلیٹ فارم سے ونگ سوٹ پہن کر چھلانگ لگائی اور اس دوران پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر کامیاب لینڈنگ کی۔ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔
تازہ ترین