• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول 2016،معروف گلوکاروں کی پرفارمنس

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نواڈا کے شہرلاس ویگاس میں’ آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول 2016 ‘منعقد ہوا جس میں بریٹنی اسپیئرز، بیک اسٹریٹ بوائز، پِٹ بُل اورآریانا سمیت کئی نامور گلوکاروں نے اسٹیج پر ایسا رنگ بکھیرا کہ شائقین کو جھومنے پر مجبور ہو گئے۔ رواں برس اس میوزک فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اپنے پسندیدہ گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنے لاس ویگاس پہنچے۔میوزک فیسٹیول میں اسٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ بہترین لائٹنگ اور شاندار میوزک سے سنگرز کی پرفارمنس نے ایسا سحر قائم کیا کہ حاضرین متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے۔34سالہ برٹنی اسٹیج پر پہنچیں تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ 90کی دہائی کا مشہور میوزیکل بینڈ بیک اسٹریٹ بوائز نے فیسٹیول میں اچانک انٹری دے کے شو کو چار چاند لگا دئیے ۔معروف امریکی ریپر پِٹ بل اور آریانا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا کہ مداح متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے۔ موسیقی کی دھنوں اور فنکاروں کے جلوؤں سے سجا یہ رنگا رنگ شو دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رعنائیاں کئی گنا بڑھا دیں۔
تازہ ترین