• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصوری کے تمام شعبوں میں بہت اچھا تخلیقی کا م کیا جارہا ہے، شازیہ بصیر

کراچی( اسٹاف رپورٹر )  سینئر مصورہ شازیہ بشیر نے کہا ہے کہ  مصوری کے تمام شعبوں میں بہت اچھا تخلیقی کا م کی جارہا ہے ۔ نوجوان بہت محنت اور تحقیق کے ساتھ فن پارے  تیار کررہے ہیں یہی سبب  ہے کہ سینئرز کی طرح ہمارے نوآموز آرٹسٹوں کا کام بھی اب بین الاقوامی گیلریز میں بھی نظر آرہا ہے ۔ جس یہ تاثر بھی زائل ہوجاتا ہے کہ ہمارے جونیئرز بہت محنت سے گریز کررہے ہیں۔ تاہم آرٹ کے حقیقی فروغ میں ہمارے سرکاری اداروں کی روایتی بے حسی اور اداروں کےفروغ میں عدم دلچسپی کا بھی دخل ہے ۔ اندروں ملک ،مختلف شہروں میں جو آرٹسٹ کام کر رہے ہیں۔ انہین  خاطر خواہ پذیرائی اور حوصلہ افزائی حاصل نہیں ۔ انہیں قومی سطع پر متعارف کرانے کی ضرورت کو محسوس نہیں کیا جاتا۔ جس کے باعث مختلف شہروں مین کام  کرنے والے باصلاحیت نوجوان محدو د وسائل کے باعث قومی سطع تک نہیں پہنچ پاتے ۔ یہ ذمہ داری  صوبائی وزارت ثقافت کی ہے ، جو اپنے اپنے صوبوں کےٹیلنٹڈ نوجوانوں کو تلاش کرکے انہیں کام کے مواقع فراہم کریں  تاکہ کام آگے بڑھے۔ یہ بات انہوں  نے  یہاں مقامی گیلری میں جنگ سے خصوصی گفتگو مین کہی۔ مصورہ شازیہ بشیر کا تعلق اسلام  آباد سے  ہے۔ جہاں انہوں نے این سی اے سے فائن آرٹ میں گریجویش کیا۔ کچھ عرصہ انہوں نے بین الاقومی شہرت کے حامل مصور منصور راہی کے ساتھ بھی کام کیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آرٹسٹ تو اپنے فن پارون میں اپنے جذبات کو رنگوں میں پیش کرتا ہے ۔ لیکن اسکے ساتھ ہی پینٹنگز میں  اپنے معاشرتی مسائل کو بھی عمدگی اور مہارت کے ساتھ پیش کیا جانا ضروری ہے ۔ اپنے کام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہون نے بتایا اپنے فن پاروںمیں انسانی جذبات اور ثقافتی آہنگ نمایاں رکھتی ہوں ، لینڈ اسکیپ، کیلی گرافی، پنسل اسکچ پر کام کرتی ہوں ۔ ان میں روشنی کاعکس،اور وقت کے ساتھ بدلتے سائے فطرت سے قریب تر نظر آتے ہیں۔ 
تازہ ترین