• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے دنیا بھر میں کار فری ڈے منایا گیا

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو گاڑی چلانے والوں کیلئے ذرا سا فاصلہ بھی اس کے بغیر طے کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن پیرس میں تو تمام کار سواروں نے اپنی گاڑیاں ہی چھوڑ دیں۔فرانس کے دارالحکومت پیرس اور ترکی کے شہر استنبول سمیت دیگر شہروں میں کار فری ڈے منایا گیا جسکے تحت عام عوام نے اپنے ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے بائیسائیکلز اورپیدل سڑکوں پر سفر کیا۔ اس ایونٹ کے موقع پر مختلف شہر وں کی مخصوص سڑکوں پر موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور بسوں کا داخلہ سختی کے ساتھ ممنوع تھا۔واضح رہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔
تازہ ترین