• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اپنا فیشن برانڈ متعارف کروائیںگی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اداکاری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب فیشن برانڈ متعارف کرانے کا سوچ رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق کترینہ گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اس پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جب کہ بولی وڈ اداکارہ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فیشن برانڈ میں ایسی چیزیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس میں ان کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف لندن میں کئی بزنس میٹنگ میں دیکھی گئی ہیں اور اگر تمام معاملات ٹھیک رہے تو بہت جلد کترینہ اپنے اس پروجیکٹ کا اعلان کریں گی۔
تازہ ترین