• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، بھارت مخالف ٹوئیٹ پر پاکستانی نژاد اداکار ڈرامے سے برطرف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک مشہور ٹی وی سیریل میں کام کرنے والے پاکستانی نژاد اداکار کو مبینہ بھارت مخالف نسل پرستانہ ٹوئٹس کرنے پر ڈرامے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔برطانیہ کے چینل آئی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مارک انور کی جانب سے کی جانے والے ٹوئٹس نسل پرستانہ تھیں۔پاکستان میں پیدا ہونے والے 45 سالہ مارک انور 2014 سے وہ ڈرامہ سیریل ’کورونیشن  اسٹریٹ‘ میںاداکاری کر رہے ہیں۔انور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے جانے والے کمنٹس میں کشمیر کے معاملے پر انڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔مبینہ طور پر انھوں نے اپنی ٹوئٹس میں نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ ایک برطانوی اخبار کی جانب سے شائع کیے گئے انوار کے اکاؤنٹ کے  اسکرین شاٹس کے مطابق اداکار نے اپنے پیغامات میں پاکستانی وزیرِ اعظم میاں محمد نواز کے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے دوستانہ تعلقات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انور نے پاکستانی اداکاروں سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ بھارت میں کام نہ کریں۔آئی ٹی وی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں انوار کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کیے گئے نسل پرستانہ پیغامات پر شدید صدمہ ہوا ہے، ہم نے اداکار سے بات کی ہے اور وہ اب دوبارہ ڈرامے میں اداکاری نہیں کریں گے۔‘
تازہ ترین