• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی فلمساز یش چوپڑا کی 84ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے اور کنگ آف رومانس کا خطاب پانے والے آنجہانی ہدایتکار اور فلمساز یش چوپڑا کے چاہنے والے 27 ستمبر کو ان کی 84ویں سالگرہ منائیں گے۔یش چوپڑا ستائیس ستمبر انیس سو بتیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انیس سو انسٹھ میں فلم’دھول کا پھول‘ سے آئی ایس جوہر اور اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے معاون کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر انہوں نے اگلی پانچ دہائیوں تک رومانس سے بھرپور فلمیں بنا کر’کنگ آف رومانس‘ کاخطاب پایا۔ انہوں نے انیس سو تہتر میں اپنی فلم کمپنی ’یش راج فلمز‘ بنائی جسکے بینر تلے پہلی فلم’داغ، اے پوئم آف لو‘ بنائی۔ انیس سو پچھہتر میں پہلی بار انہوں نے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں بنائیں۔ 21اکتوبر 2012ممبئی میں وفات پانے والے لیجنڈری ہدایتکار یش چوپڑا نے بھارتی فلم انڈسٹری کو سلسلہ، کبھی کبھی، چاندنی اور دل تو پاگل ہے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دھوم 2، نیویارک اور رب نے بنا دی جوڑی جیسی سپرہٹ فلمیں دیں اور  2009ء میں کوریا میں ہونے والے فیسٹیول میں انہیں بہترین فلمساز کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔
تازہ ترین