• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنیپ چیٹ کا ویڈیو ریکارڈ کرنیوالے گلاسز متعارف کرانیکا اعلان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اسنیپ چیٹ اب صرف ایک ایپ نہیں رہی بلکہ اس ایپ نے اب ویڈیوز ریکارڈ کرنے والے چشمے متعارف کرنے کا اعلان کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق یہ جدید گلاسز ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گوگل گلاسز سے زیادہ بہتر ہونگے جن کی قیمت اندازے کے مطابق تقریباً 129ڈالرز ہے۔یہ گلاسز3رنگوں پر مشتمل ہوں گے جو رواں سال کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کردئیے جائیں گے۔اس چشمے کی مدد سے 10 سیکنڈز کی سرکلر ویڈیو 115 ڈگری اینگل لینس کی مدد سے بنائی جاسکے گی اوراس کے شیشے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ انسانی آنکھ چیزوں کو زیادہ قریب سے دیکھ سکے۔ صارفین اس چشمے کے فریم کے سائیڈ میں کِلک کرکے ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے جبکہ ریکارڈ ہونے والی ویڈیو خودکار طور پر اسنیپ چیٹ ایپ کے میموریز سیکشن میں چلی جائے گی جہاں سے آپ اسے شیئر کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین