• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک، 3 زخمی، 10 بوتل دیسی شراب برآمد

مٹھی+ٹھٹھہ+نوابشاہ(بیوروپورٹ+نامہ نگاران)مختلف وا قعا ت میں9ا فراد ہلاک ،3ز خمی10 بوتلیں دیسی شراب برآمد،مٹھی:گائوں بھکوئو میں گھریلو تنازع  پر شادی شدہ خا تون شریمتی ریشماں مینگھواڑ نے  گلے میں  پھندا  ڈال کر خودکشی کر لی ،پولیس نے اتفاقیہ موت کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ میر پور ساکرو: بگھان پولیس نے چیکنگ کے دور ان آچار ملاح کو گرفتار کر کے 10 بوتلیں دیسی شراب برآمد کر کےا سے  گرفتار کر لیا ۔ عمرکوٹ:کوٹ رستی پر دو موٹرسا ئیکلوں  میں ٹکر سے دین محمد نعڑی ،محمد بخش ملاح اور ان کی بیوی عظیمہ شدید زخمی ہوگئے۔جیکب آباد: کوریجہ پل کے قریب بیگاری کینال میں عبدالکریم کوریجو کا 17سالہ بیٹاجہانگیر کوریجوڈوب کرہلاک ہوگیا۔ ڈھرکی موٹر سائیکل اورٹریکٹر ٹرالی کے تصا دم اورریلوے لائن کراس کرنے والے موٹر سائیکل سو ار کی ٹرین سے ٹکر سے دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔میہڑ :گاوں راج واہ کے علاقے میں گاوں کہوسا میں کرنٹ لگنے سے 16 سالہ نظام الدین گاڈہی ہلاک ہو گیا ،جبکہ گاوں بہالی کے رہائشی نوجوان عبدالغفور ملاح کی لاش علاقے کی بہالی جھیل سے برآمد ہوئی ہے ، ہلاکت کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ، پولیس تفتیش کر رہی ہے ۔ دادو کینا ل کےگاوں فضل آگرو پل سے تانگہ نہر میں گرگیا،جبکہ تانگے  میں سوار 4    خو ا تین سمیت 6 افراد ڈوب گئے ، جس میں سے خانزادی سولنگی اور 65 سالہ نبی بخش واڈہو سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ علاقہ مکینوں نے شاہل خاتون واڈہو ، ا سما اور عذرا سولنگی سمیت 4 افراد کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا ، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ میر پور خاص: سیٹلائٹ ٹاؤن  میں واقع ایک بنگلے میں مبینہ طور پر دو مسلح ملزمان داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقد ر قم اور موبائل فون لو ٹ کر فرار ہوگئے۔ٹھٹھہ:عید گاہ روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے نوزائیدہ بچے کی دو دن پرانی لا ش بر ا مد ہو ئی ہے۔نوابشاہ؍پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کالونی میں زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کرنیولا مزدور20سالہ غلام حیدر خاصخیلی پاؤں پھسلنے  سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا اسے نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین