• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اجلاسوں کا انعقاد

سکھر+  ٹنڈو محمد خان (بیورو رپورٹ/ نامہ نگار) محرم الحرام کی سیکورٹی کے انتظامات کے سلسلے میں حسینی بوائز اسکاؤٹس کا اجلاس ساجد حسین منگی کی زیر صدارت پرانا سکھر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی صدر سید اسلم شاہ سمیت تمام ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اورفیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس کے دوران حسینی بوائز اسکائوٹس کے جوان اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔اجلاس میں تمام ممبران اور اسکاؤٹس کو متنبہ کیا گیا کہ وہ اپنا اسکارف یا کارڈ غیر متعلقہ شخص کو نہیں دیں گے، اگر کسی اور کو دیا گیا تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹنڈو محمد خان:میونسپل کمیٹی کےایک اجلاس سے میونسپل چیئرمین سید شاہنواز شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عملے کو وارڈز کے ہر کونسلرز کے حوالے کیا جائے گا جو اپنے اپنے وارڈز میں اپنی نگرانی میں کام لیں انہوں نے کہا کہ جوملازمین کام کریں گے انہیں تنخواہ ملے گی کسی کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اب انہیں معطل نہیں نوکری سے فارغ کردیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے شہری علاقوں میں محرم الحرام کے آخری دنوں میں برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے راستوں کو صاف ستھرارکھنے کے ساتھ ہماری ایک تشکیل دی جانے والی کمیٹی ساتھ ساتھ چلے گی اور جگہ جگہ پانی اور شربت کی سبیلیں اور اسٹریٹ لائٹس بھی لگائی جائیں گی۔ اجلاس میں وائس چیئرمین شفیع محمدبھٹی،کونسلرز سید مرتضی شاہ،سرفرازبھٹی، راجہ بھٹی،جمن کہیر، پیراحمد جان،اسحاق سومرواور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء ایس ایس پی منیر احمدشیخ کی ہدایت پر سٹی تھانے میں محرم الحرام کے سلسلےمیں ایس ایچ اوسٹی اصغرعالم ہالیپوٹو کی سربراھی میں ایک اجلاس منعقدہوا جس میں ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر مذہبی دینی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سےایس ایچ او اصغرعالم ہالیپوٹو کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے دوران شہری علاقے میں تمام امام بارگاہوں،پڑوں اور ان راستوں کے ساتھ ان کی سیکورٹی کے کئے پلان تیاکرلیا گیا ہے ہم سب مل کر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور شہر کےتمام خارجی اورداخلی راستوں کی فول پروف انتظامات کیےجائیں گے ۔
تازہ ترین