• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنو عا قل ( نامہ نگار) عبدالستار ایدھی سینٹر پنو عا قل کے مطا بق پنو عا قل ریلوے پو لیس کو ایک گمشدہ بچہ ملا جس نے اپنا نام شکیل ولد نذیر ساکن ملکوال پنجاب کا رہائشی بتایا۔ اس کی عمر دس سال ہے ایدھی سینٹر پنو عا قل نے پنجاب کے ایدھی سینٹروں سے را بطہ کیا اور بچے کے والدین تک پہنچ گئے جس کے بعد بچے کے والد نے بچے کو پہچان لیا اور بچے سے والدین کی پہچان بھی کرا ئی جس کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا مذکو رہ بچے کے والدین نے بتا یا کہ ان کا بچہ ٹرین میں بیٹھ کر یہاں آگیا تھا بچے کی گمشدگی پر ہم بہت پریشان تھے لیکن اب بچے کے ملنے پر ہم بہت خو ش ہیں اور گھرمیں خو شی کی لہر دو ڑ گی ہے والدین کا کہنا تھا کہ ہم ایدھی فا ؤ نڈیشن کے بہت شکر گزار ہیں جن کی کوششوں سے ہما را بچہ ہم تک با حفا ظت پہنچ گیا ۔
تازہ ترین