• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کرینگے، نجم الدین جکھرانی

کندھ کوٹ (نامہ نگار) عوامی طاقت کے ذریعہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں کا احتساب کریں گے، تحریک انصاف کی سونامی رائے ونڈمحل سے ضرورٹکرائے گا، ملک کے غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ باہر منتقل کرکے عوام پر ظلم کیاگیا نوازحکومت ظالم حکومت ہے ظالم کاظلم ہمیشہ نہیں رہیگا۔  پانامہ  لیکس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے دھاندلی کے ذریعہ حکومت کرنے والوں کا2018میں انتخابات میں کامیاب ہوکر احتساب کریں گے۔ تحریک انصاف کندھ کوٹ پاکستان تحریک انصاف ضلع کشمورکاتنظیمی اجلاس جکھرانی ہاؤس میں ضلع رہنمامیرنجم الدین خان جکھرانی کی صدارت میں ہوا۔ جہاں پر 2سؤسے زائد ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکے 30ستمبر رائے ونڈ مارچ میں سیکڑوں کارکنان ضلع بھر سے شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سردار زادہ میرممتاز علی خان جکھرانی، حماداللہ کھوسہ،زاہد علی شیخ، ذوہیب ملک،محمد بخش شیخ،عبدالجبار پنھیار،عاشق علی سہریانی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین