• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا اجلاس، رائے ونڈ مارچ میں شرکت کا فیصلہ

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) تحریک انصاف ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اہم اجلاس صوبائی رہنماحسن خان پٹھان  ،رائس اقبال نظامانی،پیرافضل جیلانی،اسحاق سومرو،معظم نظامانی ،پیر سلمان جان کی قیادت میں پیر محلہ میں منعقد ہوا جس میں مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28ستمبر کو رائیونڈ مارچ کے لئے ٹنڈومحمدخان سے ایک سو سے زائد کارکنوں کا قافلہ حسن خان پٹھان کی سربرائی میں روانہ ہوگا جس کے لئے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔
تازہ ترین