• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یکم محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے ، اسحاق منگریو

 ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)خلیفہ ثانی سیدنا فاروق اعظم ؓ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا حکومت یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے یکم محرم الحرام کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدر محمد اسحاق منگریونے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں جب بھی عدل وانصاف کی بات آئے گی وہاں سیدنا فاروق اعظم ؓ کا تذکرہ ضرور کیا جائے گا سیدنا فاروق اعظم ؓ کے بغیر عدل کی تاریخ مکمل نہیں ہو سکتی حضور اکرم ؐنے سیدنا فاروق اعظم ؓ کے بارے میں فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہو تے ۔ انہوں نے دین اسلام کو قوت بخشی ان کے اسلام لانے سے قبل مسلمان چھپ کر عبادت کرتے تھے لیکن سیدنا فاروق اعظم ؓ کے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں نے نماز اعلانیہ کعبہ کے اندر پڑھی اسلام کے عظیم محسن کے یوم شہادت یکم محرم الحرام پر ٹنڈوالہیار میں میرواہ روڑ سے لیاقت گیٹ تک مدح صحابہ ؓ جلوس نکالا جائے گا حکومت ملک بھر میں نکالے جانے والے مدح صحابہ ؓ جلوسوں کو بھرپو ر سیکورٹی فراہم کی جائے۔
تازہ ترین