• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ون ڈے کیلیے اسپنر وارکن ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کے لئے اپنی ٹیم میں لیفٹ آرم اسپنرجومل وارکن کو شامل کیا ہے۔پیر کو پاکستان کی سیریز کے لئےپندرہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ جومل وارکن بھارت کے خلاف تیسرے اور چوتھے ٹیسٹ کی چودہ رکنی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔ٹیم میں وکٹ کیپر شین ڈاروچ سمیت سات بیٹسمین،تین آل راونڈرزجیسن ہولڈر،کارلوس بریتھ ویٹ اور روسٹن چیز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کو بھارت کے خلاف سیریز میں دو صفر سے شکست ہوئی تھی۔پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ دبئی میں 13اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹیسٹ21اکتوبر سے ابوظہبی اور تیسرا ٹیسٹ شارجہ میں30اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔جیسن ہولڈر(کپتان)،کریک بریتھ ویٹ(نائب کپتان)،دویندرا بشو،جومل وارکن، شین ڈاروچ (وکٹ کیپر)،زجیسن ہولڈر،کارلوس بریتھ ویٹ اورروسٹن چیز،ڈیرن براوو،میگوئیل کومنز، شینن گیبریل،شی ہوپ، لیون جانسن،الزاری جوزف اور، مارلن سیموئیلز، ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم بھی دبئی پہنچ گئی ہے ۔ٹیم نے پیر کو آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔
تازہ ترین