• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں سافٹ بال کو اسکول وکالجزکی سطح پر فروغ دیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس ٹیچرز کی سافٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کیا ورکشاپ کے شرکاء کوکوچ فراز اعجاز، شیراز آصف اور ذوالفقار احمد نے پچنگ،کیچنگ اور بال ہٹنگ کی تیکنیک اور کھیل کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیت دی۔ اس موقع پر فیڈریشن کے نائب صدر محمد ذیشان مرچنٹ اور مراد حسین بھی موجود تھے۔
تازہ ترین