• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائود یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ شعبہ پٹرولیم گیس نےجیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شعبہ پٹرولیم گیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرڈیپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں شعبہ آرکیٹیک پلاننگ کو شکست دیدی۔ دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے زیراہتمام اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے فائنل میں شعبہ پٹرولیم گیس نے 9 رنز سے فتح حاصل کی۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے داؤد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ جامعہ کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلباء کی مدد سے ہم نے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے ، کھیلوں کے انعقاد سے داؤد یونیورسٹی کو یکجا کردیا ہے۔ اس موقع پر صلاح الدین احمد صلو، شعیب محمد، فیصل اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین