• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی ،تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھوک ہڑتال جاری

مٹھی (نامہ نگار)مٹھی میں محکمہ ہیلتھ میں بھرتی کئے گئے 558 ملازمین کو 14 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ساتویں روز بھی بھوک ہڑتال جاری ہے تفصیلات کے مطابق ان ملازمین کو 2015 میں قحط کے دوران ایمرجنسی بنیادوں پر شہری و دیہی علاقوں میں ڈسپنسریاں فعال کرنے، نئی ڈسپنسریاں کھولنے اور ہسپتالوں میں عملے کی ضرورت پوری کرنے اور دیگر صحت کی ضروریات پوری کرنے کے لئے بھرتی کیا گیا تھا، بعدازاں تمام پیرا میڈیکل اسٹاف 14 ماہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہا، اس دوران تنخواہیں نا ملنے کے خلاف کئی بار سیکرٹری صحت سندھ ، وزیر صحت سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور منتخب نمائندوں سے بار بار اپیلیں کرتے رہے لیکن تنخواہیں نہ مل سکیں۔
تازہ ترین