• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ اسکولز کی متعدد ایسوسی ایشنز کی جانب سے غلام عباس بلوچ کی حمایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز کی درجنوں ایسوسی ایشنز نے میٹرک کے سالانہ الیکشن میں غلام عباس بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدرسیدشہزاداختر نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کی پرائیویٹ اسکولزکی 10سے زائد ایسوسی ایشن نے غلام عباس بلوچ کی حمایت کردی ہے جس میںپاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیئرمین گل محمد منصوری،یونائیٹڈ پرائیویٹ اسکولز کی چیئرمین شہنازالہدی، فرینڈز پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین جہانزیب حسین، ہوپ پرائیویٹ اسکولز کے چیئرمین ڈاکٹر ارشد علی خان، اسکول ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر عبدالمجید کیانی، سائٹ ایسوسی آف پرائیویٹ اسکولز کے صدرملک محمد بشیراور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین