• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفسیاتی مسائل کا علاج کرکے الزائمرز کے مریضوں کو زندگی کیلئے کارآمد بنایا جاسکتا ہے، ماہرین اعصاب و ذہنی امراض

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین اعصاب و ذہنی امراض نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی عمر کے افراد کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ اُن کے ذہنی اور جسمانی عوارض میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، بدقسمتی سے مشترکہ خاندانی نظام کے خاتمے کی وجہ سے ان بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں اور حکومت کوایسے مریضوں کی حالت زار سے کوئی سروکار نہیں ہے، ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد کو عبادت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سینٹر زکے طور پر اپنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم یادداشت ( ورلڈ الزائمرز ڈے) کے حوالے سے پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی اور نیورولوجی ایویرنیس اینڈ ریسرچ فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر اعجاز وہرہ ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال آفریدی ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، پروفیسرڈاکٹر زمان شیخ، ڈاکٹر عارف ہریکر ، بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر شیر احمد، ڈاکٹر امانت اے محسن ، ڈاکٹر عبد المالک اور دیگر نے خطاب کیا۔ماہرین نے کہا نفسیاتی مسائل کا علاج کر کے الزائمرز کے مریضوں کو زندگی گزارنے کیلئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین