• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قارئین کی دلچسپی کے لئے یہ سلسلہ ’’جنگ ڈسکس‘‘ شروع کیا گیا ہے جو دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موقارئین کی دلچسپی کے لئے یہ سلسلہ ’’جنگ ڈسکس‘‘ شروع کیا گیا ہے جو دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(26ستمبر2016ء)ہاتھی اور شیر کی لڑائی
حامد میر
٭آپ نے بہت اچھا کالم لکھا ہے۔ میں آپ کی رائے سے مکمل اتفاق کرتا ہوںکہ جنگ کی باتیں کرنا اور جنگ کی صورتحال سے گزرنا دو الگ باتیں ہیں۔ بڑی سے بڑی طاقت کے لئے بھی جنگ جاری رکھنا اور جنگ جیتنا مشکل ہوتا ہے۔(عامر علی)
٭اس حقیقت سے انکار ممکن نہیںکہ دور حاضر میں جنگ لڑنے کیلئے ہمت اور بہادری کی بجائے ٹیکنالوجی زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔اس لئے ہمیں محض جوش اور بہادری دکھانے کی بجائے دشمن کی تکنیکی اہلیت اور فوج کے سائز کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے۔(مجیب احمد،کراچی)
٭آپ کی رائے سے اتفاق ممکن نہیں۔اقوام عالم اس حقیقت سے آشنا ہیں کہ ہم دنیا بھر میں امن کے امین ہیں۔ اگر دشمن ہماری امن پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھ کر ہم پر حملہ کرنے کی سوچ رہا ہے تو ہم ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔(شہزاد خان)
٭ہمسایہ ملک کی قیادت کو اوڑی حملہ کا الزام پاکستان کے سر تھوپنے کر جنگی جنون کا مظاہرہ کرنے کی بجائے اُن پوشیدہ قوتوں کا منظر عام پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے جو دونوں ممالک میں جنگ کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔(فریال خان، لاہور)
٭بھارتی میڈیا کو اپنے عوام میں جنگی جنون پھیلانے کی بجائے انہیں امن پسند بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، کیونکہ بڑی سے بڑی اقوام بھی جنگ کا سامنا کرتے ہوئے کتراتی ہیں۔(نادر علی ، کوئٹہ)صول ہوتا ہے۔(ادارہ)


.
تازہ ترین