• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت کا جنگی جنون اور حمیّت کا تقاضا
بھارتی حکومت اور میڈیا کی طرف سے چلائی جانے والی جنگجوانہ مہم کا مقصد جنگ کرنا نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے معاملات سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کے مقاصد سے قطع نظر ہم اپنے سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں تاکہ ہماری قومی یکجہتی کا اظہار ہو سکے اور پاکستان مخالف قوتوں کو بھی سمجھ آ جائے کہ پاکستانی قوم اپنے سیاسی اختلافات کے باوجود قومی معاملات پر ایک ہے۔ 1965کی جنگ میں یہ معاملہ رونما ہو چکا ہے کہ ایوب خان کے سب سے بڑے مخالف مولانا موددی نے ریڈیو پاکستان پر ایوب خان کے حق میں تقاریر کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ آج بھی پاکستان کو 1965والے قومی جذبے کی ضرورت ہے، پھر بھارت کیا پوری دنیا بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔
(ندیم اختر ندیم)
nadeemakhtarnadeem52@gmail.com
تازہ ترین