• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کل تک جو ممالک خوشحال و آباد تھے آج کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس تمام خراب و پیچیدہ صورتِ حال کی ذمہ داری اُن حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے جوتمام عمر عیش و عشرت پر خطیر رقم لگاتے رہے لیکن تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور اپنی عوام کی فلاح وبہبود پر نہ ہونے کے برابر سرمایہ خرچ کرتے تھے، ان کے اس ناعاقبت اندیشانہ فیصلے کے نتائج آج ہم سب کے سامنے ہیں۔ آج کا دور جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس کے باوجود جرائم، شورش، بدامنی اور دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانا دشوار دکھائی دے رہا ہے جبکہ ماضی بعید میں طویل رقبوں پر محیط سلطنتوں میں بھی اندرونی شورش و خانہ جنگی اور بدامنی کا کوئی خطرہ موجود نہ تھا۔ مسلم حکمران اگر اب بھی خوابِ غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو آنے والے وقتوں میں انہیں اپنی اس نااہلی غفلت و لاپروائی کا مزید خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
(احمد علی)
ahmed.aliqureshi@yahoo.com
تازہ ترین