• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یقین جانیں سب ہی ایسا کوئی تعلق چاہتے ہیں جس میں مان ہو، خیال ہو، بہت ہی اپنا پن ہو۔ پہلے زمانوں میں اتنا خالص تعلق صرف والدین کا اپنی اولاد کے ساتھ ہوتا تھا مگر آج کل زیادہ کمانے کے چکر میں اکثر والدین کہیں جان بوجھ کر اور کہیں انجانے میں اپنی اولاد کے ساتھ فاصلہ بڑھا لیتے ہیں جس کا اثر نسل در نسل منتقل ہوتا رہتا ہے۔ جبکہ آج کا نوجوان اگر اپنے والدین کے سخت رویہ کے خوف کی وجہ سے ان کے سامنے آنے سے گھبرائے تو ایسی اولاد پھر کس سے اچھی تربیت و رہنمائی پائے؟ محترم والدین! اگر آپ اولاد کو تعلیم، خوراک، پہناوا، اچھی سہولیات وغیرہ جیسی بنیادی ضروریات دیتے وقت اس میں اپنی ’’محبت و توجہ‘‘ شامل نہیں کرتے تو یقین مانیں کہ یہ سب بے معنی ہے۔ اولاد کو پیسہ و سہولیات کے ساتھ اپنا وقت بھی دیجئے، ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیجئے۔
(میاں جمشید)
jafaw@outlook.com
تازہ ترین