• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کامقابلہ کرنےکیلئےپاک فوج کےساتھ ہیں،نذرحسین کورائی

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)بھارت نےجنگ کی ابتداکی تو پاکستانی قوم اورفوج ارض وطن کےدفاع کیلئےسیسہ پلائی دیواربن جائیگی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوزمظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں،حکومت ایپکا کرےاورمطالبات تسلیم کرکے فوری نوٹیفکیشن جاری کرےورنہ سٹرکوں پرآکراحتجاج کرینگے،ان خیالات کااظہارایپکاکےمرکزی صدرو ڈویثرنل صدرڈیرہ غازیخان نذرحسین کورائی نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئےکیا، انہوں نے کہا پاکستان بھرکےلاکھوں سرکاری ملازمین بھارتی جارحیت کامقابلہ کرنےکیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہےمودی سرکارکشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم پر پردہ ڈالنےکیلئے خطے میں جنگ کاماحول پیداکررہی ہے،ایپکا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین