• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ میں منشیات فروشوں ،جواریوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،اظہر خان

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار جنرل سیکرٹری محمد اظہر خان سکھانی ایڈووکیٹ نے مسرت علی خان دستی ایڈووکیٹ ، محمدعلی خان پتافی ایڈووکیٹ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں منشیات فروشی پرچی جوا کا کاروبار عروج پر ہے،ٹریفک چوک سے ملحقہ کمپنی باغ کے اندر اور باہر نشیؤں کے ڈیرے ہیں شہر میں منشیات فروشی سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ۔انہوں نے ڈی پی اوسے اپیل کی ہے کہ وہ  منشیات فروشوں ،جواریوں کے خلاف کارروائی کریں ۔
تازہ ترین