• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عہد حاضر کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سیدمودودیؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانا ہوگا،مختلف رہنما

برمنگھم (ابرارمغل) برصغیر پاک و ہند کے نامور مفسر، دانشور،سکالر،ملی و قومی شخصیت اور تحریک پاکستان کے رہنما مرحوم سید ابو الاعلی مودودی ؒ کی برسی کی مناسبت اوران کی تعلیمات و افکار کو برطانیہ میں متعارف کرانے کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ عصر حاضر میں فرقہ پرستی، گروہی و مسلکی تعصبات سے پاک دین اسلام کی اصل چہرے کو اقوام عالم میں متعارف کرانے اور دور جدید کے انسانی نظریات اور افکار کے مقابلے میں افکار ِ دین اسلام کی آفاقی تعلیم و ترویج کے لیے سید مودودیؒ کی خدمات امت مسلمہ کیلئے مشعل ِ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ برطانیہ و یورپ میں آباد مسلم کمیونٹی زندگی کے ہر شعبہ میںمقامی قوانین و ضوابط کے اندر رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی اپنے شب وروز بسر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی عہد ساز شخصیات کا بھی مطالعہ کریں ، مرحوم سید ابو الاعلی مودودی نے بھٹکتی ہوئی امت کو قرآن وسنت کی آفاقی تعلیمات سے روشناس کرانے اور انکی رہبری کا عظیم فریضہ سرانجام دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں سید مودودی ؒفاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے معروف اسلامی سکالر سابق صدر یوکے اسلامک مشن ڈاکٹر زاہد پرویز ،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،دانشور بیرسٹر رشید مرزا،لوٹن کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا اقبال اعوان اور دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض حافظ محمد ادریس نے سر انجام دیئے۔مقررین نے سید مودودی ؒ کی تعلیمات اور افکار اور ان کے رفقاء کار سے نسبت اور اسلامی تعلیمات اور نظریات ان کی افادیت پر کیے جانے والے تحقیقی مقالمے بھی پیش کیے ، معروف عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ڈاکٹر تابش مہدی نعتیہ کلام اور سید مودودی ؒ خدمات پر نظم پڑھی۔ شرکاء تقریب میں بیشتر حاضرین نے سید مودودیؒ کے حوالہ سے مختلف یاداشتیں ،واقعات بھی پیش کیے۔مقررین نے مزیدکہا کہ مشرق و مغرب میںسید مودودی ؒ کا نصاب اور لٹریچرایک سند کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر عمل سے انسانی معاشرے کے تمام پہلووں میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے اور اقامت دین کے تمام واضع اصولوں کو اسان اور قابل فہم اسلوب میں سمجھنے کی خاصیت موجود ہے۔ ترقی یافتہ معاشروں نے اسلامی اصولو ں کا اپنا کر ترقی کی منازل طے کی ہیں اور اسلام کے پیروکار اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے معاشرتی تنزلی کا شکار ہیں سید مودودی ؒ کا نصاب بہترین اسلامی رہنمائی فراہم کرتے ہوے آج کے مسلمان کو گمراہی اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ عہد حاضر میں درپیش مختلف مسائل اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سید مودودی کی تحریر سیکڑوں کتب سے استعفادہ کیا جائے ان کی تعلیمات اور افکار کو مشعل راہ بنا کر مستقبل کالائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔ تقریب میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء تقریب کو سید مودودی کی مختلف تصانیف دینیات خطبات، تحریک اور کارکن سمیت دیگر کتب پیش کی گئیں، تقریب کے افتتاحی سیشن کی صدارت عبدالکریم ثاقب نے کی جبکہ اختتامی سیشن کی صدارت معروف قانون دان بیرسٹر رشید مرزا نے کی ۔دیگر اہم معززین شرکاء میں ڈاکڑ خرم بشیر، مفتی عبدالمجید ندیم ،واجد برکی راجہ محمد اشتیاق،سابق کونسلر راجہ شوکت خان، کونسلر فاضل، چوہدری محمد شریف، چوہدری زاہد اقبال، اقدس مغل، چوہدری رمضان، چوہدری اشتیاق ،حاجی محمد بشیر چوہدری محمد امین،شریف مغل اور دیگرمختلف اہم شخصیات بھی شامل ہیں تقریب کا اختتام معروف عالم دین اسلامی اسکالر مولانا سرفراز مدنی کے دعا سے ہوا ۔
تازہ ترین