• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے 60 فیصد لوگ فضائی سفر کم کرنے کیلئے تیار

لندن (جنگ نیوز)60فیصد لوگ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لئے اگلے سال فضائی سفر کم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ انکشاف ایک سروے سے ہوا۔ سروے کے مطابق دوتہائی افراد یورپین ریٹرن فلائٹس سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے کے لئے اضافی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گرین کمپینرز کا دعویٰ ہے کہ اس آلودگی پر فی کس5پونڈ سے کم ادائیگی کافی ہے۔ ماحولیات کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ سروے سے حکومت اور ہوابازی کے سربراہوں پر جن کا اس اشو پر اجلاس ہونے والا ہے۔ گرین ہائوس گیسوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دبائو بڑھا ہے۔2089افراد کے سروے کے مطابق60فیصد افراد فضائی سفر میں کمی پر تیار ہیں اس سے قبل یہ تعداد47فیصد تھی مانٹریال میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں ایک سکیم پر غور ہوگا جس کے تحت ائرلائنوں پر لازم ہوگا کہ وہ کاریز کی کمی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ تاہم ڈبلیو ڈبلیو ایف یوکے کے سربراہ ڈیوڈ نسبام نے کہا ہے کہ سب سے اچھا طریقہ فضائی سفر میں کمی ہے اور اس کے لئے60فیصد کی رضامندی حوصلہ افزائی ہے۔ سروے کنزہ چریٹی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق وہ ایک مستحکم معاہدہ چاہتی ہے جس سے نہ صرف سکیوں کی حمایت حاصل ہو بلکہ متبادل ایندھن کی تلاش کی جائے۔
تازہ ترین