• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس2اکتوبر کو لندن میں ہوگی

لندن (پ ر) مرکزی جمعیت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے زیر اہتمام2اکتوبر بروز اتوار ایک بجے دن جامع مسجد غوثیہ لی برج روڈ لندن میں37ویں سالانہ عالمی تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کی اہمیت و افادیت اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے جماعت کے مرکزی قائدین اور رہنمائوں نے علمائے کرام، مشائخ سے رابطے شروع کر رکھے ہیں۔ ایسٹ لندن میں جماعت اہلسنت لندن کے علمائے کرام کے اجلاس میں علمائے کرام نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ یہ کانفرنس وقت کی اہم ضرورت ہے اور برطانیہ کے دارالخلافہ لندن میں اس کا انعقاد ایک خوش آئند قدم ہے۔ اس میں بھرپور طور پر شمولیت کرکے نہ صرف اپنے کریم و محبوب آقا علیہ السلام سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا جائے بلکہ انکار ختم نبوت پر ضرب کاری لگا کر غیرت ایمانی کا اظہار کیا جائے گا۔ علامہ اعجاز احمد نیروی جنرل سیکرٹری جماعت اہلسنت لندن نے کہا کہ حضور نبی کریمﷺ کی عزت و ناموس کا ہر صورت اور ہر حال میں مکمل دفاع کیا جائے گا اور مقام مصطفیٰ ﷺ کا تحفظ ہر مومن کا فض اولین ہے۔ علامہ محمد ذیشان نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور اتحاد ملی کے ذریعے سے ہم دشمنان اسلام کی ہر سازش کو ناکام و نامراد بنا سکتے ہیں۔ علامہ مفتی فیض رسول نے کہا کہ شہدائے تحریک ختم نبوت کی روحیں ہم سے تقاضا کرتی ہیں کہ ہم عشق رسول کے غماز بن کر پورے اتحاد و قوت کے ساتھ اس راسخ عقیدۂ ختم نبوت کی نشر و اشاعت کرتے ہوئے اس کا دفاع بھی کریں۔ علامہ قاری عبدالرسول نے کہا کہ ہمارے اسلاف و اکابرین نے اس پاکیزہ مشن کے ئے قربانیاں دیں وہ تاریخ کا روشن باب ہیں۔ مولانا قاری محمد طارق نے کہا کہ قرآن پاک نے حضور سیدالانبیاء سرکار مدینہ کو ختم النبیین کے لقب سے نوازا ہے اور آپ اللہ کے آخری نبوی ہیں اب جو کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ نوجوان اسلامک سکالر حافظ صاحبزادہ احمد صدیق ہمدانی نے کہا کہ یہ کانفرنس نوجوانوں کو عقیدۂ ختم نبوت سے روشناس کرانے کے لئے مینارہ نور کا کردار ادا کرے گی۔ علامہ صاحبزادہ طارق سعود نے کہا کہ اس عالمی کانفرنس کے ذریعے اسلام کے پیغام امن کو یورپ بھر میں پہنچا کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔ جماعت کے مرکزی رہنما علامہ صاحبزادہ سید نور احمد شاہ کاظمی نے کہا کہ ہمارےامام امام اعظم ابو حنیفہؒ کے نزدیک جھوٹے نبوت کے دعوے دار سے دلیل مانگنے والا کافر ہو جاتا ہے، چہ جائیکہ نبی پاکﷺ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے مرتد ہے اور مرتد کی سزا قرآن و سنت سے واضح ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی صدر خطیب اسلام علامہ صاحبزادہ سید احمد حسین ترمذی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب سرور کائناتﷺ پر سلسلہ نبوت کو ختم کر دیا ہے وحی و نبوت و رسالت کا نزول ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بندھ ہو گیا ہے قصر نبوت مکمل ہوگیا ہے اب اسی پیغام کو عام کرنے اور اس کی نشر و اشاعت کے پیش نظر اس کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں آپ کی شرکت ہمارے لئے قابل صد افتخار ہوگی۔ مرکزی جماعت اہلسنت کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ یہ قافلہ عشق و محبت رسول سے سرشار ہو کر برطانیہ و یورپ میں تحفظ ناموس رسالت، تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت و تحفظ نامسو اولیاء اور ان نفوس قدسیہ کے افکار و نظریات کا امین و نقیب ہے۔ عالمی کانفرنس اسی مشن کی پیام بر ہوگی۔ نوجوان اسلام سکالر صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی نے کہا کہ ہمارے علمائے کرام اور مشائخ عظام نے ہمیشہ قرآن مقدس کی تعلیمات کی روشنی میں عقیدت ختم نبوت جو دین اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اس کے تحفظ کے لئے صف اول میں رہ کر کردار ادا کیا اور یہی طرۂ امتیاز ہماری جماعت ہے کہ وہ اسی پرکار بند ہیں۔ ترجمان اہلسنت صاحبزادہ سید انور حسین کاظمی نے کہا کہ اس کانفرنس میں تجدید عہد کیا جائے گا تحفظ ناموس رسالت کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہ کر اس راسخ عقیدہ کے لئے تیار رہنا ہوگا اور ہم سب کو اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے نظریہ کے مطابق گزارنا چاہیں۔ آخر میں علامہ پروفیسر احمد حسین ترمذی نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے اجتماعی دعا کی۔
تازہ ترین