• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے خطاب کا بینبر ی کمیونٹی کی جانب سے خیر مقدم

بینبری(مریم فیصل)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان کا خطاب بینبری کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی میں بھی بے حد سراہا گیا ہے ۔ ان کے خطاب کو کشمیری عوام کے لئے مثبت پیغا م کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔بینبر ی میں آزاد کشمیر سے آئے تارکین کی بھی خاصی تعداد آباد ہے جو مقبوضہ وادی کے عوام کے دکھ کو بہت ہی قریب سے محسوس کرتے ہیں اس لئے سیاسی مذہبی رہنماوں کے ساتھ عام پاکستانی اور کشمیریوںنے قید کی صعوبتیں جھیلتے کشمیریوں کے لئے اپنی نیک خواہشات اور وزیر اعظم پاکستان کے خطاب کے لئے مکمل حمایت بھی نمائندہ جنگ بینبری کے پاس خصوصی طور پر ریکارڈ کروائی ۔وزیر اعظم نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ کشمیر کی آزادی اب ناگزیر ہے۔ سیاسی رہنما الیاس کے مطابق کشمیریوں کی آزادی ان کا حق ہے جو بھارت نے ان سے چھین رکھا ہے۔ گھریلو خاتون یاسمین نے اس خطاب کو شیر کی دھاڑ سے تشبیہ دی ہے۔اسکول ٹیچر انیلہ کا کہنا تھا کہ اتنے برس گزر گئے کشمیریوں کو ظلم سہتے اب بھارت کو تگڑا جواب دینا ضروری تھا ۔ کاروبار ی شخصیت جاوید کے مطابق بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم پاکستانی اور کشمیری اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے معاملے پر چپ بیٹھنے والے نہیں۔ انجینئر نعمان نے بھی تمام دنیا کے سامنے نواز شریف کے خطاب کو بھارت کے اب تک کے تمام مظالم کا کرارا جواب قرار دیا ہے کہ کشمیر یوں کی آواز وہ اب تک دباتا آیا ہے لیکن برہانی جیسے نوجوانوں نے ثابت کردیا ہے کہ اب ایسا ممکن نہیں۔
تازہ ترین