• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی للکار نے پاکستانی قوم کو یکجا کر دیا، راجہ امجد خان

برمنگھم (آصف محمو دبراہٹلوی) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کےUNO میں جرأت مندانہ خطاب اور پاک فوج کے F16 طیاروںکی جنگی مشقوں نے نریندر مودی کے جنگی جنون کو ختم کردیا۔ کل تک بھرے جلسوں میں بھڑکیں مارنے والا مودی ہاتھ جوڑ کر غربت کے خلاف جنگ کی تجویزیں دینے پر مجبور ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن مڈلینڈ کے صدر راجہ امجد خان اور جمعیت علماء جموں و کشمیر کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد الطاف نے وزیر اعظم کے خطاب پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ مودی کی للکار نے پوری قوم کو یکجا کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ مولانا محمد الطاف نے کہا کہ قومی قیادت کے دو ٹوک موقف نے مودی کے جنگی غرور کو جھاگ کی طرح بٹھا دیا۔ برہان وانی کے خون سے انقلاب آئے گا۔ تیسرے ماہ میں داخل ہونے والے کرفیو، بھارتی ظلم و ستم اور جبر کا تسلط کشمیریوں کا جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کر سکا، یہ ہمارا ایمان ہے کہ کشمیری ضرور ایک دن آزادی حاصل کریں گے۔ رہنمائوں نے کہا کہ برمنگھم میں حکمران ٹوری پارٹی پر بڑے پیمانے پر لابنگ کرکے پاکستان قیادت کے دو ٹوک موقف پر کمیونٹی کو فالو اپ کرتے ہوئے کشمیر پر لابنگ کو تیز کرنا ہوگا۔
تازہ ترین