• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو کرپشن سے پاک کریںگے، آصف خان

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آصف خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کریںگے۔ برطانیہ میں آباد اوورسیز کمیونٹی کرپشن مارچ کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ رائیونڈ مارچ میں پی ٹی آئی کرپشن کے خلاف بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔ پاکستان تحریک انصاف کا یہ جمہوری حق ہے کہ وہ کسی بھی قومی ایشو پر احتجاج کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے دن ہی سے ملک کے لیے جدوجہدکررہے ہیں، ان کا ایجنڈا اقتدار نہیں وہ ملک کو اغیار کی غلامی سے نکال کر ایک مستحکم نئے پاکستان کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت استحکام پاکستان، کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف تمام قوتوں کو متحد ہونا چاہئے۔
تازہ ترین