• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونیشن سٹریٹ سٹارمارک انورنے اپنے ٹویٹ پر معافی مانگ لی

لندن(جنگ نیوز) کورونیشن سٹریٹ سے برطرف ہونے والے سٹار مارک انور نے بھارتی عوام کے بارے میں ’’ناقابل قبول زبان‘‘ استعمال کرنے پر معافی طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ’’لفاظی‘‘ حماقت کا ایک لمحہ تھی۔ 45 سالہ پاکستان نژاد ادا کار سٹریٹ باسز نے ان کے ٹیوٹرکمنٹس کا علم ہونے کے بعد آئی ٹی وی سوپ سے باہر نکال دیا ہے۔ فروری 2014 میں میں موچیوں پر پہلی مسلم فیلی کے رکن کی حیثیت سے سوپ میں شمولیت اختیار کی تھی، ایک ویڈیو میں معافی طلب کرتے ہوئے لوگوں سے توقع کی ہے کہ وہ انہیں معاف کردیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ میں جمعہ کی شام اپنے ٹیوٹ سے دل آزادی ہونے والے کسی بھی شخص بالخصوص بھارت کے لوگوں سے پر خلوص معافی کا طلب گار ہوں۔ انہوںنے کہا کہ کبھی بھی ایسی نیت نہیں تھی اور وہ زبان ناقابل قبول تھی۔ میں محسوس کرتا ہوں کہ میں نے بہت لوگوں اپنی فیملی، اپنے دوستوں اور اپنے سابق ساتھیوں کی آزادی کی ہے۔ اس کے لئے میں کھلے دل سے معذرت خواہ ہوں۔
تازہ ترین