• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریضہ حج ادا کرنے والے بھلائی کے کاموں میں حصہ لیں،اے بی ایچ

برمنگھم(پ ر) برطانیہ میں عازمین حج وعمرہ کی فلاح وبہبو د کے لئے سرگرم عمل قومی فلاحی تنظیم ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے اس سال مقدس فریضہ حج ادا کرکے واپس لوٹنے والے خوش نصیب حاجیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اب غلطیوں، کوتاہیوں اور معاشرتی برائیوں سے دور رہ کر اپنی زندگی معاشرہ میں ایک رول ماڈل کی حیثیت سے نیکی اور بھلائی کے کاموں میں صرف کریں کیونکہ فریضہ حج محبت اور یگانگت کا درس دیتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے تمام حجاج سے اپیل کی ہے کہ وہ خیر وبھلائی اور خدمت انسانیت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے ذاتی تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں حج کے موجودہ انتظامات سے متعلق مشکلات ومسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایسے وہ تمام حاجی جو اس سال دھوکہ یا فراڈ کا شکار ہوئے ہیں ان پر یہ اخلاقی ، قومی اور مذہبی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئندہ حج پرجانے والوں کے نظام میں بہتری لانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں ، پولیس یا ٹریڈنگ سٹینڈرڈ کے محکمہ تک اپنی شکایات ضرور پہنچائیں۔
تازہ ترین