• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سمارٹ فون کے بہت زیادہ رسیا نہیں ہیں،رپورٹ

لندن( جنگ نیوز) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانوی شہری سمارٹ فون کے بہت زیادہ رسیا نہیں ہیں اور 30فیصد سے زیادہ یعنی کم وبیش ہر تیسرا برطانوی نوجوان رات کو اپنے فون پر میسیجز چیک کرتے ہیں اور یہ اعتراف کرتے ہیں کہ اس کا زیادہ استعمال شریک حیات سے جھگڑے کا سبب بن جاتاہے۔ سمارٹ فون سے دراصل لوگ حالات حاضرہ سے واقف رہتے ہیں اور انھیں یہ معلوم ہوتارہتاہے کہ لوگ کیاکہہ رہے ہیں اور لوگ کیاپوسٹ کررہے ہیں۔ آپ یہ کام سارا دن کرسکتے ہیں لیکن سمارٹ فون لوگوں کو یہ کام رات کوکرنے کی ترغیب دیتاہے۔ ڈیلوئٹمیں میڈیا اور ٹیلی کمیونی کیشنز ریسرچ کے ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پال لی کا کہنا ہے کہ سمارٹ فون کا بہت زیادہ استعمال عارضی چیز ہے اور یہ عادت سمارٹ فون کے نئے ہونے پر منحصر ہے۔
تازہ ترین