• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،چیئرمین ضلع وسطی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی خدمات میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وسطی کو شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے ادارے کے ہر فرد کو پوری ایمانداری اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل افراد کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے ایوارڈ سے بھی نوزا جائیگا جبکہ کرپٹ اور نااہل افسران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا  اجلاس میں تمام شعبہ جات کے موجود افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو  تفصیلات فراہم کیںچیئرمین نے کہا کہ بلدیہ وسطی جن مسائل کا شکار ہے ہم سب کو ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا  ضلع  کو صاف و شفاف ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برئوے کار لایا جائےبلدیاتی  ملازمین کی پرخلوص خدمات کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا جبکہ ادارے میں موجود کالی بھیڑیں اسکی تباہی کا سبب بنتی ہیں انہوں نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایت جاری کی کہ وہ بلدیاتی محصولات کی وصولی میں اضافہ کرنے کے لئے اپنی پوری افرادی قوت کو برئوے کار لائیں ۔
تازہ ترین