• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی،ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ موصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جان محمد عرف جانیا کی جے آئی ٹی رپورٹ عدالت کو موصول ہوگئی۔ جے آئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لیاری سیکٹر ممبر ارشاد عرف ماموں نے 1997 میں ایم کیو ایم میں شامل کیا۔عدالت کو موصول ہونے والی جے آئی ٹی میں بتايا گيا ہے کہ حشمت عرف لمبا نے 2006 میں ٹارگٹ کلرز ٹیم تشکیل دی ،اس میں مجھے بھی شامل کیا۔ ٹارگٹ کلر ٹیم میں کامران عرف کنا، عظیم عرف عظمیہ، فرید عرف لالا سمیت دیگر شامل تھے۔ اس ٹیم نے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی کاروائیاں کیں۔ نامعلوم شخص کو 2012 میں اغوا کے بعد قتل کرنے کا انکشاف کیا۔ خالد اور نعیم کو 2010 میں اغوا کے بعد قتل کرنے کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔ ملزم جان محمد عرف جانیا کو 2016 میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔
تازہ ترین