• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی بل سازش ہے، مولانا سلفی

کراچی (پ ر) امیر جماعت اہلحدیث مولانا عبدالرحمٰن سلفی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے مدارس رجسٹریشن سے متعلق حالیہ ترمیمی بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے منتظمین و علماء کرام کو اعتماد میں لئے بغیر رجسٹریشن کے نام پر آئے دن نت نئے طریق کار و قوانین کا مقصد دینی مدارس کے امور میں بے جا مداخلت و انہیں پیچیدگیوں میں ڈالنا ہے جو کہ سابقہ طے شدہ امور کیخلاف ایک نئی سازش ہے جس سے مزید بے چینی اور حکومت و مدارس انتظامیہ کے مابین شکوک و شبہات جنم لیں گے ۔
تازہ ترین