• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں جگہ جگہ کچرا اور گٹروں کا پانی باعث تشویش ہے،نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، جگہ جگہ کچرے ، گندگی کے ڈھیر اور گٹروں کا پانی  جمع ہونا باعث تشویش ہے، بلدیاتی اداروں کے انتخابات مکمل ہو چکے  اور اختیارات کی منتقلی کی کارروائی بھی پوری ہو چکی  لیکن  شہری آج بھی بے شمار بلدیاتی مسائل کا شکار ہیں،انہوں نے کہا کہ متحدہ کراچی میں بلدیاتی اداروں سمیت سندھ اور وفاقی حکومت میں بار بار شامل رہی ہے لیکن کراچی کے عوام کے مسائل حل کر نے میں  ناکام رہی ،آج مظلومیت کا لبادہ اوڑھ کر اور اختیارات  نہ ہو نے کا رونا رو کر کراچی کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور کچرے کے ڈھیر اتنا بڑا مسئلہ بن گئے ہیں کہ حکومت اسے حل کر نے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی ہے،شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر جمع ہیں اور گندے پانی کے جوہڑ بن گئے ہیں،جن کے اندر سے تعفن پھیل رہا ہے اور شہر میں وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خدشہ ہے ،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے  کردار ادا کرتی رہے گی ۔
تازہ ترین