• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزاداری کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،علامہ مقصود ڈومکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام تحفظ عزاداری وپیغام کربلا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں سندھ بھر کی ماتمی  انجمنوں  اور مرکزی جلوسوں کے سربراہان نے شرکت کی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکر ٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا عزاداری سید الشہدا ہماری شہ رگ حیات ہے جس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ عزاداری کے دفاع کے لیئے ہم اپنی جانیں پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، انورں نے  کہا ہم عزاداری سید الشہدا کے لیئے بانیان مجالس اور عزاداروں سے مکمل تعاون کرنے کے لیئے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے کانفرنس کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ اس سال کا محرم الحرام  پر امن  ہوگا،انہوں نے کہا کہانتظامیہ نے بھی بانیان مجالس او ر ماتمی  انجموں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، کانفرنس میں مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی سیکرٹری عزاداری سیل سید اکبر شاہ اور پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں  علامہ مقصود ڈومکی نے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور کانپور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محر م الحرام  میں سیکورٹی مسائل پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تازہ ترین