• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادہند صارفین کیخلاف گرینڈ آپریشن، پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) واٹربورڈ نے نادہندہ صارفین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران  پانی و سیوریج کے بل ادا نہ کرنے والے فلیٹوں ،کثیرالمنزلہ عمارتوں ،شادی ہالوں اور گھریلو صارفین سمیت دیگر کے پانی و سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید  نے آپریشن کی رفتار مزید تیز کرنے کے احکامات جاری اور ڈسکنکشن اسکواڈ کو اضافی افرادی قوت اور ضروری مشینری و سامان کی فراہمی کی ہدایت کردی، بقایاجات ادا نہ کرنیوالوں کیخلاف لینڈ اینڈ ریونیوایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے   واٹربورڈ کے مطابق   ایم ڈی کی ہدایت پر شعبہ ٹیکس نے پیر کو  واٹربورڈ کے خصوصی ڈسکنکشن اسکواڈ  کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کیخلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا ،آپریشن کے پہلے روز واٹربورڈ کے عملے نے گلزار ہجری ، اسکیم 33 میں نعمان گارڈن ، نعمان ویو، فاریہ فیز ون ، فاریہ فیز ٹو ، جیوانی ہائیٹس ، سارہ ٹاؤن ،یاسر ویو ، کنٹری گارڈن ، کنٹری ہائٹس ،کنٹری ٹیرس،گلشن اقبال میں مسماۃ سعیدہ اختر ، میسرز ایکو ویسٹ انٹرنیشنل ، ایس ایچ سکندر سرور، اسلام الدین ، مسماۃ ریحانہ اسد، عامر علی شاہ ، فلیٹ نمبر A286-285,،A291-292,A300.C.6-C.8.A-37-A41، گلستان جوہر اسکیم 36میں افنان ڈیپلکیکس ، سید طاہر رضا ، محمد رفیق ، اورنگ زیب ، حاجی شیر محمد خان ، میسز سارہ عدنان، وسیم ، خالد موٹر ورکشاپ اور کلفٹن ،سی ورلڈ بلاک 6کلفٹن ،بی  بلاک اوربلاک 5 کلفٹن  میں میرج گارڈنز سمیت دیگر کے  پانی و سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی ہے کہ نادہندگان کے خلاف کسی دبائو کو خاطر میں لائے بغیر بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق مقدمات درج کرائے جائیں۔
تازہ ترین